• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے نجی تعلیمی اداروں کیلئے بھی بجٹ مختص کرنیکا مطالبہ

پشاور(سٹی رپورٹر) نیشنل ایجوکیشن کونسل اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لئے بھی بجٹ مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیشنل ایجوکیشن کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین نظر حسین ، پاکستان ا لائنس آف انڈیپنڈنٹ سکولز پاکستان کے مرکزی چیئرمین شیخ محمد اکرم ، ہوپ خیبر پختونخوا کے صدر عقیل رزاق اور نیشنل ایجوکیشن فاٹا کے چیئرمین مرتضیٰ حسین نے پارہ چنار میں نوید سحر کنونشن سےخطا ب کرتے ہوئےکہا کہ حکومت تعلیمی پسماندگی ختم کرنے کے لئے بجٹ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے بھی حصہ مختص کرے تاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حالت کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
تازہ ترین