• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارون بلور وکارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، غلام مصطفی

پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی پشاور کے صدر ملک غلام مصطفی نے کہا ہے کہ ہارون بلور وکارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کیا‘انہوں نےکہاکہ 25 جولائی کو پختونخوا کے لوگ لالٹین کے نشان پر مہر لگا کر شہداء سےاپنی عقیدت کا اظہار کرینگے‘شہید کبھی مرا نہیں کرتے وہ تاقیامت زندہ رہیں گے‘ انہوں نےکہا کہ اے این پی کسی صورت میں بھی میدان خالی نہیں چھوڑے گی ،کارکن اور عوام 25 جولائی کو جوش و ولولے کیساتھ ووٹ ڈالنےکیلئے گھروں سےنکلیں۔
تازہ ترین