• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ایم کیوایم پاکستان کے بینرز اتارے جارہے ہیں‘‘

’’ایم کیوایم پاکستان کے بینرز اتارے جارہے ہیں‘‘

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں دیگر جماعتوں کو تو انتخابی مہم کی اجازت ہے لیکن ایم کیو ایم پاکستان کے بینرز اتارے جارہے ہیں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ نگراں حکومت پیپلز پارٹی کی بی جماعت بنی ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے 10 روز میں پاک سر زمین پارٹی کے 500 سے زائد کارکن ایم کیو ایم میں شامل ہوچکے ہیں ۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ دھونس اور دھمکی سے جو لوگ پی ایس پی میں گئے تھے، 25 جولائی کو ان کے گھر کے افراد بھی ایم کیو ایم کو ہی ووٹ دیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے یہ بھی کہا کہ حلقہ بندیوں میں ایم کیو ایم کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر حلقہ بندیوں کو ڈیزائن کیا گیا۔

تازہ ترین