• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ جنگی مشقوں کیلئے ’اصلت‘ برطانیہ پہنچ گیا


پاکستان نیوی کا جدید ترین بحری جنگی جہاز ’اصلت‘ مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے برطانیہ کی بندرگاہ پورٹ اسمتھ پہنچ گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس ’اصلت‘ کی برطانیہ آمد کے موقع پر نیول بیس پورٹ اسمتھ کے کمانڈر، پاکستان کے ہائی کمشنر اور پاکستان کے دفاعی و نیول اتاشی نے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر رائل میرین بینڈ نے مسحور کن دھنوں کے ساتھ جہاز کا خیر مقدم کیا۔ پی این ایس ’اصلت‘ کے دورے کے دوران پیشہ ورانہ اُمور کے باہمی تبادلے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دنوں مما لک کی بحری افواج کے ما بین تعلقات اور دفاعی تعاون کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

تازہ ترین