• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’شہباز شریف مجھے مقابلے میں مروانا چاہتے تھے‘‘

’’شہباز شریف مجھے مقابلے میں مروانا چاہتے تھے‘‘

پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر نےمسلم لیگ ن کےصدرمحمدشہباز شریف اوران کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر سنگین نوعیت کےالزامات لگائے ہیں، عابد باکسر کا کہنا ہےکہ شہباز شریف انہیں مقابلے میں مروانا چاہتے تھے ۔

پولیس مقابلوں کا ماہر سمجھا جانے والے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا طویل عرصہ متحدہ عرب امارات میں روپوش رہنے کے بعد ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔

عابدباکسر نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام لگایا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ان کے ماموں سے بچا باغ نامی رقبہ خریدنا چاہتے تھے، مرضی کی قیمت طے نہ ہونے پر ان کے ماموں پردباؤڈالاگیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک جھوٹا مدعی بنا کر میرے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا، میرے ماموں اسی دباؤ کےباعث فیملی سمیت بیرون ملک چلے گئے۔

عابد باکسرنے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے پہلے معطل اور پھر گرفتار کر کے طاہر پرنس سمیت دیگر افراد کے قتل کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا گیا۔

ویڈیو بیان میں ان کا مزید کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے کہنے پر فواد حسن فواد نے مجھے نظر بند کر دیا اور مقابلے میں مارنے کی تیاری بھی کر لی گئی۔

عابد باکسر کا کہنا ہے کہ یہ بھی کہہ دیا گیا کہ نماز پڑھ کر اللہ سے معافی مانگ لو، مگرپھر ایمرجنسی لگ گئی، شہباز شریف پکڑے گئے اور میں بچ گیا۔

ویڈیو بیان میں سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے میری نظری بندی کالعدم قرار دی تو میں بیرون ملک چلا گیا۔

تازہ ترین