• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی کا انتقام لینے کے لیے لڑکی نے پورے اسکول کو زہر دے دیا

طالبہ کی پورے اسکول کو زہر دینے کی کوشش

بھارت کے ایک اسکول میں ایک طالبہ نے پورے اسکول کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع دیوریا کے ایک اسکول میں ساتویں جماعت کی طالبہ پورے اسکول کو زہر دینے کی کوشش میں حراست میں لی گئی ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ تیسری جماعت میں زیر تعلیم لڑکی کے بھائی کو اس کے ایک ہم جماعت نے مبینہ طور پر قتل کر دیا تھا جس کا بدلہ وہ پورے اسکول سے لینا چاہتی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے اسکول میں طلباء کو دیئے جانے والے کھانے میں زہر ملایا تھا تاہم اسکول باورچن کی جانب سےکسی بھی شخص کے کھانے سے پہلے زہرکی ملاوٹ کی نشاندہی کردی گئی اور یوں بچوں کی جان بچ گئی۔

اسکول باورچن رادھیکاکے مطابق اس نے لڑکی کو باورچی خانے میں مشکوک انداز سے جاتے دیکھا تو اس کا پیچھا کیا ۔ لڑکی جب واپس آئی تو اس کے ہاتھوں سے عجیب بو بھی آرہی تھی۔رادھیکا نے جب کھانے کو چیک کیا تو دال کے اوپر سفید پاؤڈر نما چیز کا چھڑ کاؤ کیا گیا تھا۔

رادھیکا نے فوری طور پر دوسری باورچن کے ساتھ مل کر لڑکی کو باورچی خانے میں بند کر دیا اور تمام ماجرا اسکول پرنسپل کو کہہ سنایا۔

پولیس کے مطابق دیگر تحقیقات کے لئے زہریلی دال کے نمونے ٹیسٹ کے لئے لیباریٹری بھجوا دیےگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب اس وقاع کی خبر گاؤں بھر میں پھیلی تو بچوں کے والدین لڑکی کے گھر جمع ہو گئے اس کی ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تازہ ترین