آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال :۔آن لائن آمدنی کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ جائز ہےیا نہیں؟ جس میں کم از کم 5000 سےاسٹارٹ کرتے ہیں اور روزانہ آن لائن کچھ اشتہار کلک کرنے ہوتے ہیں۔ جس پر اکاؤنٹ میں رقم جمع ہوتی رہتی ہے،جیسا کہ مختلف ناموں سے کمپنیاں چل رہی ہیں۔اس دوران ہماری رقم کس کے پاس جارہی ہے اور کس کام میں لگ رہی ہے ،یہ ہمیں معلوم نہیں۔اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب:۔جو صورت آپ نے ذکر کی ہے ،اس میں اگر اشتہار بھی شرعی اصولوں کے مطابق ہو اورجس کام تشہیر کی جارہی ہو، وہ بھی اسلامی ہو،پھر بھی کمائی کایہ طریقہ جائز نہیں ۔اس میں جھوٹ اور دھوکا دہی کا عنصر ہے اور یہ کوئی معقول معاشی سرگرمی نہیں،بلکہ قوتوں اورصلاحیتوں کا ضیاع ہے اوراس کانتیجہ سستی اورکاہلی کے سواکچھ نہیں ۔