• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: ۔ قبر کے سامنے جنازہ کی نماز پڑھنا کیسا ہے، نیز قبرستان کی خالی زمین پر اگر جنازے کی نماز پڑھی جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: کسی عذر یا حائل کے بغیر قبروں کے سامنے جنازے کی نماز پڑھنا مکروہ ہے، اگر قبرستان کی خالی جگہ پر جنازے کی نماز ادا کی جارہی ہو اور سامنے قبریں نہ آتی ہوں یا سامنے قبریں تو ہوں،لیکن درمیان میں کوئی حائل ہو تو وہاں بلاکراہت نماز جنازہ جائز ہے اور اگر قبر سامنے ہو، درمیان میں کوئی حائل بھی نہ ہو اور کوئی عذر بھی نہ ہو، ایسی صورت میں نماز جنازہ مکروہ ہوگی، تاہم اعادہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔(المعجم الاوسط (6/ 6) باب من اسمہ محمد، ط:دارالحرمین ، القاہرۃ)(حاشيۃ الطحطاوی علیٰ مراقی الفلاح(ص: 595)کتاب الصلوٰۃ، باب احکام الجنائز، ط:دارالکتب العلمیہ، بیروت)

تازہ ترین
تازہ ترین