• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین لوائی کو بی کلاس فراہم کرنے پر فیصلہ محفوظ

حسین لوائی کو بی کلاس فراہم کرنے پر فیصلہ محفوظ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار معروف بینکر حسین لوائی کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

عدالت میں ملزم حسین لوائی اور طحہ رضا کے خلاف کیس کا چالان جمع کرانے سے متعلق سماعت ہوئی، جیل حکام کی جانب سے ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیاجبکہ تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کے لئے 3 دن کی مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی ۔

ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی 23 جولائی کو بینکنگ کورٹ میں ہوگی جبکہ ایف ائی اے کے مطابق ملزمان پر منی لانڈرنگ،کرپشن سمیت دیگر الزامات ہیں۔

تازہ ترین