• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے5سال ملک کی کوئی خدمت نہیں کی، شہباز شریف

عمران نے5سال ملک کی کوئی خدمت نہیں کی، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے کے پی کے کا بیڑا غرق کردیااور 5 سال میں ملک کی کوئی خدمت نہیں کی ہے۔

اٹک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا۔

انہوں نےمزید کہا کہ آپ کا قائد نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ہے، وہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور لائے جبکہ اتنی بارش کے باوجود عظیم الشان جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ25 جولائی شیرکا دن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکےکرتے وقت نواز شریف کو لالچ دیا گیا، دباؤمیں لانے کی بھرپور کوشش کی گئی اورساتھ دھمکیاں بھی دی گئیں مگر نوازشریف نے پھر بھی ایٹمی دھماکے کیےجبکہ سابق وزیراعظم اپنی ذات کے لیے نہیں پاکستان کے لیے واپس آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2013 سے پہلے بجلی جاتی تھی تو آتی نہیں تھی جبکہ ہم نے 5 سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الزام خان کا جلسہ اسی طرح خالی ہوتا ہے جس طرح اس کا دماغ، 5سال میں عمران خان نے لوگوں کی کوئی خدمت نہیں کی اوراگر 25 جولائی کو ن لیگ کامیاب ہوئی تو پاکستان کوترکی جیسا ملک بنادوں گاجبکہ ہم نے پنجاب کی دن رات خدمت کی، ہمیں حکومت نہیں خدمت کا موقع دیں۔

تازہ ترین