• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل سی کےمطابق 10ہزارڈالرزتک ایڈوانس پیمنٹس کی اجازت دیجائے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایکسپورٹرز نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے ایل سی کے مطابق 10ہزار ڈالرز تک ایڈوانس پے منٹس کی اجازت دی جائے، پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیف کوآرڈینیٹر محمد جاوید بلوانی نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو تحریر کردہ خط میں کہا ہے کہ ایکسپورٹ و انڈسٹریل یونٹس کو اجاز ت دی جائے کہ وہ اپنے متعلقہ بینکوں کے زریعے فارن ایکس چینج مینول کے مطابق ناقابل تنسیخ لیٹر آف کریڈٹ کے مقابل ایکسپورٹ مصنوعات کی تیاری کے لئے کی جانے والی امپورٹس کیلئے 100فیصد تک یا انوائس کے مطابق 10ہزار ڈالرز تک ایڈوانس پے منٹس کر سکیں۔ یہ سہولت انڈسٹریز کو ایکسپورٹ کی خاطر بحال کی جائے اور اس کا اطلاق کمرشل امپورٹرز پر نہ ہو۔ خط میں اسٹیٹ بینک کے ایکس چینج پالیسی ڈپارٹمنٹ کے جاری شدہ ایف ای سرکلر 6مورخہ 14جولائی 2018کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق امپورٹس کیلئے امپورٹرز اپنے بینکوں کےذریعے فارن ایکس چینج مینول کے باب13پیرا 30کے مطابق ناقابل تنسیخ لیٹر آف کریڈٹ کے مقابل ایکسپورٹ مصنوعات کی تیاری کے لئے کی جانے والی امپورٹس کیلئے 100فیصد تک یا انوائس کے مطابق 10ہزار ڈالرز تک ایڈوانس پے منٹس کر کے بغیر لیٹر آف کریڈٹ یا بینک گارنٹی کی شرط کے سپلائر/ایکسپورٹر سے منگوا سکتے تھے مگر اس سہولت کو فوری طور پر اسٹیٹ بینک نے واپس لے لیا ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ انڈسٹریز میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
تازہ ترین