• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

میلانیا کی روسی صدر سے ہاتھ ملاتے ہوئے وڈیو وائرل، ڈر سی گئی تھیں


کراچی ( نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیاکی ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ روس کے صدر پیوٹن سے مصافحہ کی اور ہاتھ ملایا۔

ہاتھ ملانے اور اس کے بعد کے تاثرات میں دیکھا جاسکتاہے کہ جب میلانیہ نے روسی صدر سے ہاتھ ملایا اور مسکرائیں مگر ہاتھ ملانے کے دوران اور اس کے بعد ان کے چہرے پر عجیب مسکراہٹ تھی پتہ چل رہا تھا کہ میلانیہ کچھ ڈری ہوئیں سی ہیں مگر اپنے چہرے پر مصنوئی مسکراہٹ لارہی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق میلانیہ کا تاثریہ بتا رہا تھا کہ انہوں نے ایک خطرناک شخصیت سے ہاتھ ملایا ہے گو کہ وہ پیوٹن سے قد میں لمبی ہیں مگر میڈیا کے مطابق صرف وہ جانتی تھیں کے روسی صدر پیوٹن کس قدر خطرناک شخصیت ہیں۔

دریں اثنا امریکی صدر کی تقریر کے دوران جب وہ امریکی سراغ رساں ایجنسی کی تعریف کررہے تھے کہ اچانک وائٹ ہاوس کی بجلی بند ہوگئی اور وائٹ ہاوس تاریکی میں ڈوب گیا۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برجستہ کہا کہ اوپس یہ ضرور ایجسی کا کام ہوگا۔

یہ منظر امریکا کے تمام میڈیا ہاوسز ن براہ راست نشر کررہے تھے ۔

تازہ ترین