• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رینجرزاورپولیس کی کارروائیاں، 5 افراد گرفتار

کراچی میں رینجرزاورپولیس کی کارروائیاں، 5 افراد گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں پی آئی بی کالونی اور ماڑی پور میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی جس کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کومبنگ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا گیا، آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی، زیر حراست مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین