• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس، استعفیٰ قبول

عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس، استعفیٰ قبول

نگراں حکومت نے پاکستان کی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

حکومت نے تاہم عاصمہ حامد کی طرف سے عہدے سے مستعفیٰ ہونے اور استعفیٰ قبول کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

لاہور ہائی کورٹ کے روبرو عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹانے کے بارے میں نگراں حکومت کے اقدام کو حسن اقبال وڑائچ ایڈووکیٹ نے چیلنج کیا ۔

عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹانے کا اقدام اس بنیاد پر چیلنج کیا گیا تھا کہ نگراں حکومت کو انہیں ہٹانے کا اختیار نہیں ۔

درخواست کے نتیجے میں نگراں حکومت نے عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ۔

تاہم عاصمہ حامد نے نگراں حکومت کے ساتھ بطور چیف لاءافسر کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

تازہ ترین