• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25جولائی کتاب کی فتح کا دن ثابت ہوگا،محنتی

25جولائی کتاب کی فتح کا دن ثابت ہوگا،محنتی

متحدہ مجلس عمل کے این اے 247 کے نامزد امیدوار محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ 25جولائی کتاب کی فتح کا دن ثابت ہوگا۔

پنجاب کالونی کے علاقے نشتر روڈ پر ملک اور چکوال برادری کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ دینی جماعتوں کے متفقہ امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

25جولائی کتاب کی فتح کا دن ثابت ہوگا،محنتی

اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ایس 111 کے امیدوار سفیان دلاور،ناظم حلقہ حمید ، میٹر دو تحریک کے رہنما مونس اخلاص اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

ملک اور چکوال برادری نے کارنرمیٹنگ میں جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ علاقے میں کتاب کے امیدوار کو کامیاب کرائیں گے ۔

تازہ ترین