• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ پھر مندی، 100انڈیکس میں574پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 3روز کی تیزی کے بعد ایک بار پھر مندی چھا گئی ،کاروبار کا حجم 11.44کروڑ روپے کم ہو گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مالیت میں 93 ارب روپے اور 100انڈیکس میں بھی 574پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ،تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سرکاری انسٹی ٹیوشنز کے ہاتھ کھینچ لینے کے نتیجے میں دن بھر مندی کا رحجان غالب رہا اور سرمایہ کار محتاط نظر آئے جس کی وجہ سے کاروبار کا حجم 22کروڑ 26لاکھ 75ہزار شیئرز رہا جو کہ گزشتہ روز کی نسبت 11کروڑ 44لاکھ 12ہزار شیئرز کم ہے کاروباری حجم میں کمی کے نتیجے میں کاروباری کی مالیت بھی گزشتہ روز کی نسبت 4ارب 31کروڑ 46لاکھ کم ہو کر 8ارب 77کروڑ 52لاکھ 34ہزار روپے رہی جبکہ سرمایہ کاری کی مالیت میں بھی گزشتہ روز کی نسبت 93ارب 7کروڑ 82لاکھ 38ہزار کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ،دن بھر مندی رہنے کی وجہ سے 100انڈیکس 573.84 پوائنٹس کی کمی سے 41795.59 پوائنٹس سے کم ہو کر 41221.75پر آگیا ، 30انڈیکس میں 1.45فیصد کی شرح سے 300.77پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 20398.35پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آل شیئرز انڈیکس میں 1.07فیصد کی شرح سے 323.63پوائنٹس کی کمی ہو ئی جس سے یہ 29947.01پوائنٹس پر بند ہوا ،مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 350کمپنیوں کےشیئرز کا کاروبار ہوا، 82 کے بھائو میں کمی 244کے بھائو میں اضافہ جبکہ 24 کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ،ٹرن اورر کے لحاظ سے مارکیٹ میں بینک آف پنجاب سرفہرست نظر آیا جس کے 2کروڑ 9لاکھ 8ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا ۔

تازہ ترین