• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کے دن کراچی، حیدرآباد سمیت ملک بھر میں بارش ہوگی

لاہور(خبر ایجنسی)الیکشن کے دن کراچی، حیدرآباد سمیت ملک بھر میں بارش ہوگی،محکمہ موسمیات نے الیکشن ٹھنڈا ٹھنڈا ہونے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 10دنوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 10دنوں میں ملک بھر میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے،کراچی ، حیدر آباد،لاہور، اسلام آباد،پشاور، ایبٹ آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، گجرانولہ اور اٹک سمیت ملک کے کئی شہروں میں عام انتخابات کے دن بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ بارشیں شدید سے شدید تر ہو سکتی ہیں،یاد رہے ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔سیاسی مصرین کی طرف سے کہا جا رہا تھا کہ انتخابات کی تاریخ شدید گرمی کے دنوں میں رکھی گئی ہے،اس لیے ممکن ہے کہ ووٹرز کا ٹرن آٹ کم ہو اور لوگ گرمی کی وجہ سے گھروں سے باہر نہ نکلیں تاہم اب محکمہ موسمیات کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری آئی کہ یہ الیکشن ٹھنڈا ٹھنڈا ہو گا۔

تازہ ترین