• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے دو حلقوں سے آزاد امیدوار نے خود کشی کرلی

پنجاب میں دو حلقوں سے آزاد امیدوار نے خود کشی کرلی

پنجاب کے دو حلقوں سے آزاد کھڑے ہونے والے امیدوار نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103 اورصوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 103 سے آزاد امیدوار محمد احمد مغل نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد احمد مغل نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا،دو آزادحیثیت سے پک اپ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ رہے تھے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ محمد احمد مغل کا بیٹوں سے جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے خود کو گولی مار لی، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

آزاد امیدوار محمد احمد مغل کے خودکشی کرنے کے واقعے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 103 میں انتخابات منسوخ کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین