• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے اس مرتبہ مساوات کی بات کی ہے، ڈاکٹر عاصم


بلاول نے اس مرتبہ مساوات کی بات کی ہے، ڈاکٹر عاصم

سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے اس مرتبہ مساوات کی بات کی ہے،ایک مرتبہ پھرسندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔

ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 17 ارب روپےکے کرپشن ریفرنس کی سماعت کراچی کی عدالت میں ہوئی جس میں وہ پیش ہوئے۔

اس موقع پر سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا میں سمجھتا ہو کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے امکانات بہت کم ہیں، میں اپنے اور اہلیہ کے علاج کے لیے بیرون ملک جارہا ہوں۔

ڈاکٹر عاصم حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت بیرون ملک جا رہا ہوں۔

تازہ ترین