• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امن کے متمنی ، فریقین کیساتھ تعاون کرر ہے ہیں،ترجمان پاک فوج

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) پاکستان افغانستان میں امن کا متمنی ہے اور اس ضمن میں دیگر تمام فریقوں کیساتھ تعاون کررہا ہے ، متعلقہ فریقین سے فوج کا رابطہ مزید مثبت نتائج کا سبب بنے گا،یہ بات پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے امریکی سنٹرل کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل کے اس بیان پر رد عمل کے اظہار میں کہی جو انہوں نے گزشتہ روز واشنگٹن میں دیا تھاجس میں انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان میں پائیدار سیاسی تصفیے کے مجموعی مقصد کے حصول کے سلسلے میں پاکستان سے تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے، امریکی جنرل کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے آمادہ کریں ، پاک فوج کے ترجمان نے ہفتے کو ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں کہا اس بات کا امکان ہے کہ متعلقہ فریقین سے فوج کا رابطہ مجموعی فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے مزید مثبت نتائج کا سبب بنے گا۔
تازہ ترین