• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ماہر پائلٹ کے جہاز اُڑاتے ہوئے شاندار کرتب


جہاز اُڑاتے تو اکثر ہوابازوں کو دیکھا گیا ہے لیکن اس دوران کرتب پیش کرتے کسی کسی کو دیکھا گیا ہوگا کیونکہ یہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس پائلٹ کی مہارت دیکھیں جس نے جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے شاندار کرتب پیش کیے کہ دیکھنے والے داد دینے پر مجبور ہوئے۔

برطانیہ: ماہر پائلٹ کے جہاز اُڑاتے ہوئے شاندار کرتب

یہ کارنامہ برطانیہ کے ٹاؤن Farnborough کے ایئرپورٹ پر منعقد ہونے والے ایئر شو کے دوران ایک پائلٹ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیش کیا اور کئی ٹن وزنی بوئینگ 787ڈریم لائنر نامی طیارے کو عمودی انداز میں90ڈگری کے زاویے پر یوں اُڑان بھری کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

واضح رہے ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والا یہ ایئر شو 22جولائی تک جاری رہے گا جبکہ یوں عمودی انداز میں اُڑان بھرتے جہاز کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور پائلٹ کی مہارت کو سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین