• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص کی لاش ملی،دیگر واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے جبکہ ایک شخص کی لاش ملی، تفصیلات کے مطابق مشرف کالونی ناردرن بائی پاس کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور بچے سمیت 3افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک شخص نے دم توڑ دیا،شارع فیصل کے علاقے کارساز روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمر 30سال کے قریب ہے اور اسکی شناخت نہیں کی جاسکی ہے،کورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر 48/Bمکان نمبر F/14میں قائم زیر زمین پانی کے ٹینک میں مبینہ طور پر 35سالہ مہرالنسائ زوجہ حنیف گر گئی جس کو فوری طور پر پانی سے نکال کر بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ، ریڑھی گوٹھ قبرستان سے متصل جھاڑیوں سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی پولیس نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا ،پولیس نے بتایا کہ مقتول کی عمر 32سال کے قریب ہے اور شناخت کے حوالے سے کوئی چیز نہیں ملی ہے ،پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مقتول کو اغوا کرنے کے بعد بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ہلاکت کے بعد جھاڑیوں میں لاش پھینک کر فرار ہو گئے۔
تازہ ترین