• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خواب سے افسانے تک

مصنّف:سیّد ریحان احمد

صفحات: 235، قیمت: 280روپے

ناشر: MAFCO Enterprises

ملنے کا پتا:فضلیز بُک سپر مارکیٹ،ویلکم بُک پورٹ، اُردو بازار،کراچی

اس افسانوی مجموعے کے خالق، ممتاز ادیب و نقّاد سلیم احمد کے بھائی، شمیم احمد کے صاحب زادے ہیں۔ مجموعے میں کل سولہ افسانے ہیں، جو زیادہ چونکا دینے والے تو نہیں، لیکن ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ سیّد ریحان احمد میں ایک اچھا افسانہ نگار پوشیدہ ہے اور جلد یا بہ دیر اُن کا شمار اُردو کے اہم افسانہ نگاروں میں ہونے لگے گا۔ یہی بات فراست رضوی اور خواجہ رضی حیدر نے بھی کہی ہے، جن کی آراء کتاب کے فلیپ پر درج ہیں۔

البتہ کتاب کے طباعتی معیار کو دیکھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ مصنّف کو اس ضمن میں اچھے صلاح کاروں کی رہنمائی نہیں مل سکی۔ ایک ایسے دَور میں جب چھوٹے چھوٹے شہروں سے اعلیٰ معیار کی کتابیں شایع ہو رہی ہیں، ہلکے کاغذ اورکم زور جلد والی یہ کتاب کچھ زیادہ متاثر نہیں کرتی، ہاں ،سرورق خاصا پُرکشش ہے اور اس نے کتاب کی اِن خامیوں کو بھی چُھپالیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین