• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
صلائے عام

مصنّف و مولّف:ذوالفقار علی قادری

صفحات: 241، قیمت: 500روپے

ناشر:نقش پبلی کیشنز، مدینہ پلازہ،نزد سعید منزل،ایم اے جناح روڈ،کراچی

یہ کتاب وسیع تر مشاہدات اور تجربہ رکھنے والے ایک سول سرونٹ کے مضامین کا مجموعہ ہے، جس میں مُلک و معاشرے کی حقیقی تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ مضامین دراصل ان کے سفرِ حیات کے واقعات اور مشاہدات پر مبنی ہیں،اس لحاظ سے آپ اسے جیون کہانی بھی کہہ سکتے ہیں۔اس کا مطالعہ گویا ایک گنج گراں مایہ سے فیض یاب ہونے کے مترادف ہے۔

مضامین کا تنوّع ،بے ساختہ اظہارِ بیان، تجربے کی گہرائی اور سادہ اسلوب ان کی تحریر کے حُسن میں اضافہ کرتا ہے۔ کتاب میںمصنّف کے طویل پیشہ ورانہ کیرئیر، ادبی و سماجی خدمات کے تذکرے کے ساتھ اہم مواقع کے تصاویر بھی شامل ہیں۔طباعت و اشاعت معیاری ہے، خصوصاً کاغذ کا معیار بہت بہتر ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین