• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عورت تجھے سلام

شاعرہ:شاہدہ کنول

صفحات: 103، قیمت: 300روپے

ملنے کا پتا:فرید بُک ڈپو، ویلکم بُک پورٹ، اُردو بازار، کراچی

شاعرہ کا پورا نام شاہدہ اسرار کنول ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری میں دَورِ اسلام کی ابتدائی محترم خواتین سے لے کر دَورِ جدید کی اہم خواتین کو موضوع بنایا ہے۔ وہ ایک نقطۂ نظر کو اُجاگر کرتی ہیں اور معاشرے میں خواتین کے مساوی حقوق کی بات کرتی ہیں۔ ہو سکتا ہے شعری لحاظ سے ان کی شاعری اتنی جان دار نہ ہو، لیکن ہم اس میں پوشیدہ جذبوں کی سچائی کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ کتاب کی طباعت و اشاعت واجبی سی ہے، خصوصاً جلد بندی تو بہت ہی ناقص ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین