• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن سے آدابِ عرض اور دیس سے باہر

ترتیب و تدوین:راشد اشرف

صفحات: 328، قیمت: 400روپے

ناشر:بزمِ تخلیق ادب پاکستان، پوسٹ بکس17667کراچی۔75300

مولانا محمّد حسین آزاد کے پوتے آغا محمّد اشرف کے مضامین پر مشتمل یہ دو کتابیں، جو ایک ہی جلد میں شایع کی گئی ہیں، پُرانی تحریروں کو کھوج نکالنے کے ماہر، راشد اشرف کی تدوین کردہ ہیں۔ اگر ان کتابوں کی تعریف بیان کی جائے، تو بلاشبہ الفاظ کم پڑ سکتے ہیں۔ مختصراً یہ کتابیں دِل چسپی کا ایک اَن مول خزانہ ہیں، جن میں دوسری جنگ عظیم کے لندن کی سماجی، ثقافتی زندگی کی جھلکیاں ملتی ہیں۔ آغا اشرف بی بی سی لندن اور کیمبرج یونی ورسٹی سے وابستہ تھے۔ بی بی سی کا مشہور پروگرام ’’سیربین‘‘ انھوں ہی نے شروع کیا تھا اور نام بھی ان ہی کا تجویز کردہ ہے۔ 

وہ پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے مرکز اطلاعات کے ڈائریکٹر اور خبرنامے کے مدیر بھی رہے۔ وہ نابغۂ روزگار شخصیت تھے۔ راشد اشرف نے اس کتاب کی اشاعت کے ذریعے نئی نسل کو ان کی شخصیت اور کاموں سے متعارف کروا کر اہم خدمت انجام دی ہے۔ کتاب میں آغا اشرف کے بھائی آغا محمّد باقر اور ڈاکٹر اسلم فرّخی کے تحریر کردہ خاکے بھی شامل ہیں، جس سے کتاب کی معنویت مزید بڑھ گئی ہے۔ یہ پیپر بیک کتاب بڑے خُوب صُورت انداز میں زیورِ طباعت سے آراستہ کی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین