• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم،کرپشن سے پاک معاشرے کا خواہاں ہوں، اشفاق چوہدری

جہلم(طارق مجید کھوکھر)جب تک ہم اچھے اور پڑھے لکھے انسانوں کی قدر کرنا نہیں سیکھیںگے اور اپنے ووٹ کا حق بہتر استعمال نہیں کریںگے اس وقت تک ہم اس ملک میں انقلاب نہیں لا سکتے اسی لیے میں عوام کے اصرار پر حلقہ پی پی 26سے میدان میں آیا ہوں ان خیالات کااظہار سماجی راہنما ماہر تعلیم اشفاق احمد چوہدری آف ڈھوک منور نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں حلقہ میں اجتماعات سے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے میدان میں آنے کی وجہ تعلیمی انقلاب صحت کے شعبہ میں انقلاب جبکہ کرپشن سے پاک معاشرہ اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کو امن وامان فراہم کر کے برائیوں سے نجات دلانا ہے۔انہوں نے کہا میں تمام شرکاء معززین اور باشعور ہیں آپ کے کہنے پر میں انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں۔

تازہ ترین