تفہیم المسائل
سوال:کیا غیرمحرم شخص عورت کی میت کو کندھا دے سکتا ہے؟(ساجد علی)
جواب: غیر محرم، کاندھا دے سکتاہے ،غیر محرم عورت کا چہرہ نہیں دیکھ سکتا،چھو نہیں سکتا۔امام احمد رضاقادری رحمہ اللہ تعالیٰ سے شوہر کے اپنی بیوی کے جنازے کو ہاتھ لگانے کے بارے میں پوچھاگیا توآپ نے لکھا:’’جنازے کو محض اجنبی ہاتھ لگاتے ،کندھوں پر اٹھاتے ،قبر تک لے جاتے ہیں ،شوہر نے کیاقصور کیاہے ،یہ مسئلہ جاہلوں میں محض غلط مشہور ہے۔
ہاں! شوہر کواپنی زنِ مردہ کابدن چھونا جائز نہیں ،چہرہ دیکھنے کی اجازت ہے،جیساکہ تنویر الابصار اوردرمختار وغیرہما میں اس کی تصریح ہے۔اجنبی کو چہرہ دیکھنے کی بھی اجازت نہیں ،(فتاویٰ رضویہ ،جلد9، ص:138)‘‘۔