• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ ہمارے بعض رشتے دار فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جارہے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ ہم پر حج کی قربانی کے علاوہ عید کی قربانی بھی لازم ہے، اس لیے کہ ہم صاحبِ نصاب ہیں، تو کیا حاجی پر قربانی لازم ہوتی ہے؟(محمد یاسر خان)

جواب:۔ جو حاجی مسافر ہوں اور انہوں نے حجِ تمتع یا قِران کیا ہو ،ان پر صرف حج کی قربانی واجب ہے، جسے دم شکر کہا جاتا ہے، اور اگر حجِ تمتع یا قِران کرنے والا مقیم ہو تو اس پر حج کی قربانی کے ساتھ بشرط استطاعت عید کی قربانی بھی واجب ہے، اور حج اِفراد کرنے والے اگر مسافر ہوں تو ان کے ذمہ کوئی قربانی واجب نہیں ہے، اگر مسافر نہ ہو ں،بلکہ مقیم ہوں تو ان پر صاحب استطاعت ہونے کی صورت میں عید کی قربانی واجب ہے۔( الدر المختار وحاشيۃ ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 515) الفتاویٰ الہنديۃ (1/ 239)

تازہ ترین
تازہ ترین