آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: ۔ ایک آدمی نے وصیت کی کہ میری طرف سے قربانی کردینا، اس کے بعد اس کا انتقال ہوگیا تو اب جو ورثاء ان کی طرف سے قربانی کریں گے تو اس کے گوشت کو وہ خود استعمال کرسکتے ہیں؟(یاسین، کوئٹہ)
جواب : ۔مرحوم قربانی کی وصیت کرکے انتقال کرگیا ہے تو اس کی طرف سے جو قربانی کی جائے گی، اس کا گوشت فقراء و مساکین کوصدقہ کرنا واجب ہے، خود اسے استعمال کرنا جائز نہیں ہے، البتہ اگر میت کے حکم کے بغیر کوئی اپنے مال سے میت کی طرف سے قربانی کرے تو وہ نفلی قربانی ہوگی اور اس کا گوشت خود بھی استعمال کرسکتے ہیں۔( الدر المختار وحاشيۃ ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 326 / 335)