• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کیا شوہر کا بیوی کو حج کے لیے ہمراہ نہ لے جانا ٹھیک ہے؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔ میرے شوہر ڈاکٹر ہیں، اس لئے انہیں ایک بیمار مریض اپنے ساتھ حج پر لے جارہا ہے۔میں نے انہیں بہت کہا ،مجھے بھی لے چلیں ،لیکن ان کا کہنا ہے کہ میرے اوپر قرضہ ہے اور میرے پاس رقم نہیں۔ حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ جس نے اس سال حج کر لیا، وہ آئندہ سات سال تک حج پر نہیں جا سکتا۔میں ان کے حج پر جانے پر خوش نہیں ہوں۔ کیا میرے شوہر کا یہ حج ہو جا ئے گا اور کیا ان کی طرف سے یہ میرے ساتھ زیادتی نہیں ہے۔(حناء خان)

جواب:۔ شوہر کا حج ہوجائے گا اوران کاجاناآپ کے ساتھ زیادتی نہیں ہے۔آپ کو ان کے جانے پر خوش ہونا چاہیے اوردعاکرنی چاہیے کہ اللہ پاک آپ کےلیے بھی اسباب پیداکردیں ۔حج پر جانا صرف شوہر ہی کےساتھ ضروری نہیں،بلکہ کسی دوسرے محرم کے ساتھ بھی آپ جاسکتی ہیں ۔(الفتاویٰ الہنديہ (1/ 217)

تازہ ترین
تازہ ترین