• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی حکومت کیلئے بڑا چیلنج ٹیکس بیس کا وسیع نہ ہونا ہے: موڈیز

نئی حکومت کیلئے بڑا چیلنج ٹیکس بیس کا وسیع نہ ہونا ہے: موڈیز

پاکستان میں الیکشن کے کامیاب انعقاد پر ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنے تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ٹیکس بیس کا وسیع نہ ہونا ہے۔

موڈیز نے الیکشن پر تبصرہ کیا ہےکہ پی ٹی آئی دیگر چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیداروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی، الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی نے بنیادی سہولتوں پر اخراجات بڑھانے، ٹیکسوں کی شرح اور توانائی کی قیمتیں کم کرنے کے وعدے کئے ہیں۔

موڈیز کے مطابق حکومت کے لیے بڑا چیلنج ٹیکس بیس کا وسیع نہ ہونا ہے جبکہ بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بھی بڑا چیلنج ہے، اس صورت حال کی وجہ سے زری اور مالیاتی پالیسیوں کو سخت کرنا ہوگا۔

موڈیز نے مزید کہا ہے کہ ادائیگیوں کی فنانسنگ کے لئے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا، روپے کی قدر میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کی عالمی منڈیوں میں مسابقت کم ہے، ناقص گورننس اداروں کو کمزور کر رہی ہے اور کرپشن کا مسئلہ ہے، جسے بہتر کرنا حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

موڈیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کی وجہ سے بجلی اور انفراسٹرکچر کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔

تازہ ترین