• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلا بس اور اورنج لائن پر سالانہ سبسڈی بوجھ ہو گی، پرویز الٰہی

Latest News
لاہور.......مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ جنگلا بس اور اورنج لائن پر سالانہ 40 ارب روپے کی سبسڈی پنجاب پر بوجھ ہو گی، خطیر رقم ضائع ہونے سے عوام تعلیم اور ادویات سے محروم رہیں گے۔

ایک بیان میں چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے بجائے انہیں ٹھیکوں پر دے رہی ہے، اورنج لائن کی تعمیر کا ٹھیکا ایسی غیرتجربہ کار فرم کو دیا گیا ہے جس نےکبھی ایسا پراجیکٹ نہیں بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین پر سالانہ 16 ارب جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں جنگلا بس پر 12،12 ارب کے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا،شہباز شریف نے لاہور کاحسن ختم اور تاریخی عمارتوں کو تباہ کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔
تازہ ترین