• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ میں روزانہ آن لائن قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہوں ۔ پوچھنا یہ ہے کہ آفس میں کبھی وضو نہیں بھی ہوتا تو کیا میں تب بھی قرآن پاک پڑھ سکتا ہوں یا اس کے لیے مجھے وضو لازمی کرنا ہے؟

جواب :۔ بے وضو بھی آن لائن قرآن مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ قرآن کریم کی آیات کو چھونا جائز نہیں ہے۔ لہٰذا موبائل یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر اگر قرآن کریم کھلا ہوا ہو تو اسکرین کو وضو کے بغیرچھونا جائز نہیں ہے، اس کے علاوہ موبائل یا لیپ ٹاپ کے دیگر حصوں کو مختلف اطراف سے وضو کے بغیر چھونے میں مضائقہ نہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین