• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں وسیم اجمل وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

لاہور(صباح نیوز) پنجاب صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم اجمل وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وسیم اجمل نے مہنگے ٹھیکے دینے کا ملبہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر ڈال دیا، وسیم اجمل نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ4 افسران اور2 بورڈ ممبرز نے بھی مداخلت کی۔ خیال رہے گزشتہ روز آشیانہ اقبال سکینڈل میں فواد حسن فواد نے کئی سابق افسران و عہدیداران کے خلاف انکشافات کئے تھے جن کی روشنی میں نیب کئی افسران و سیاستدانوں کو طلب کر سکتا ہے۔ فواد حسن فواد نے تحقیقات میں شہباز شریف پر مزید ملبہ ڈالا تھا۔
تازہ ترین