• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عادل فریدی

ہے ڈھائی برس کی، رمیسا ہے نام

نچاتی ہے گھر بھر کو یہ صبح وشام

شرارت میں اس کا نہیں کوئی ثانی

سناتی ہے ہر دن نئی اک کہانی

ٹشو دودھ میں ڈال آتی ہے یہ

تو گملوں میں چابی چھپاتی ہے یہ

کچن کا کبھی کھول دیتی ہے نل

یہ نچلی نہیں بیٹھتی ایک پل

ہے انداز بچوں میں سب سے جدا

سبھی بھول پن پر ہیں اس کے فدا

ٹپکتی ہے چہرے سے اس کے ذہانت

کسی سے بھی کرتی نہیں یہ رعایت

کھلونے کسی کوبھی دیتی نہیں

کہا یہ کسی کا بھی سنتی نہیں

اکیلے میں رہتی ہے خود میں مگن

عجب اس کی باتیں ،عجب ڈھنگ ہیں

شرارت سے اس کی سبھی تنگ ہیں

تازہ ترین
تازہ ترین