• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیامیں زلزلےسے تباہی، عمارت لمحوں میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل


انڈونیشیا کے جزیرے Lombokمیں آنے والے6.9شدت کے زلزلے سے جہاں پورا علاقہ تہس نہس ہو گیا ہے وہیں حال ہی میں منظر عام پر آنیوالے فوٹیج میں ایک عمارت چٹکی میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

جیسے ہی زمین لرزنے لگی یہ شخص سڑک پر کھڑا زلزلے کے جھٹکے رکنے کا انتظار کر رہا تھا کہ اس کے عین سامنے موجود عمارت لرزتے ہوئے زمین پر آگری ۔

عمارت کے مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوتے ہر طرف دھویں کے بادل پھیل گئے ۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والی ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں جس میں انڈونیشیا میں پھیلی تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے جو کسی فلمی مناظر سے کم نہیں معلوم ہو رہی ۔

تازہ ترین