• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب لاہور میں علیم خان،اظہر و مدثر ناہرا،کامران لاشاری پیش

قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور میں پنجاب کمپنیز ،آف شور کمپنیز اور غیر قانونی اثاثہ جات کیسز میں پیشیوں کا سلسلہ جاری رہا ،پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان ،ایم این اے اظہر قیوم ناہرا،مدثر قیوم ناہرااور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری پیش ہوئے ۔

نیب لاہورمیں مختلف کیسز کی تحقیقات جاری ہیں، غیرقانونی اثاثہ جات کیس میں گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرہ اور سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرہ 4گھنٹے پیشی کے بعد نیب آفس سے روانہ ہوئے۔

ان کا کہناتھاکہ نیب نے جب بلایا ہم پیش ہوئے،سیاسی مخالفین کی شکایت پرانکوائری شروع کی گئی ہے، ہم نے اپنی تمام جائیداد کی تفصیلات فراہم کردی ہیں، مزید تفصیلات کے لئے ایک پرفارما دیا ہے ، ابھی اگلی پیشی کے متعلق نہیں بتایا گیا۔

پنجاب کمپینز کیس میں زیادہ تنخواہیں اورمراعات ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نیب آفس پیش ہوئے۔

نیب نے آشیانہ اقبال کیس میں گرفتار فواد حسن فواد کے انکشافات کی روشنی میں ایک کمپنی کےچیف ایگزیکٹو شہزاد سلیم کو بھی 13اگست کوطلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہزاد سلیم ٹیکسٹائل انڈسٹری کی دنیا میں ایک بڑے بزنس مین مانے جاتے ہیں،انہیں تمام دستاویزی ثبوت ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تازہ ترین