آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ذوالحجہ 1439ھ 19؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ،لیکن اندھیرے میں موبائل فون کا استعمال آپ کو بینائی سے محروم کرسکتا ہے۔

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل فون سے نکلنے والی نیلی روشنی سے آنکھوں کے ریٹینا کے خلیات مردہ ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور حد سے زیادہ استعمال کے نتیجے میں انسان مکمل اندھے پن کا شکار بھی ہو سکتاہے جبکہ اندھیرے میں موبائل فون کا استعمال زیادہ نقصان کا باعث بنتا ہے ۔

محققین کے مطابق موبائل فون سے نکلنے والی نیلی شعاعیں بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں کی بینائی ختم ہونے کی بڑی وجہ بن رہی ہیں اور نیشنل آئی انسٹیٹیوٹ کے مطابق 50 برس سے زائد عمر کے افراد میں بینائی سے محروم ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں