• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دالبندین میں بس پر خودکش حملہ، 3چینی انجینئرز سمیت 6زخمی

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں سیندک پروجیکٹ کی بس کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3چینی انجینئرز سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو دالبندین اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

لیویز حکام کے مطابق سیندک منصوبے کے چینی انجینئرز جو موسم گرما کی چھٹیاں گزارنے کراچی جا رہے تھے۔

ان ملازمین کو دالبندین ایئرپورٹ چھوڑنے کیلئے بس سیندک سے دالبندین ایئرپورٹ آرہی تھی کہ ایئرپورٹ سے 15کلو میٹر دور کوئٹہ تفتان آر سی ڈی شاہراہ پر بارود سے بھری کار میں بیٹھے خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکا اس قدر روز دار تھا کہ اس کی آواز دالبندین شہر میں سنائی دی، تاہم دھماکا بس سے کچھ فاصلے پر ہوا جس کے نتیجے میں 3غیر ملکی ملازم، دو ایف سی اہلکار اور بس کا ڈرائیور زخمی ہوا،جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کمشنر کوئٹہ ہاشم غلزئی کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا تاہم بس سے فاصلہ ہونے سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا،زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تازہ ترین