• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باہرجھلسا دینے والی گرمی اور اندر قلفی جمانے والی ٹھنڈ


اگر آپ جسم جھلسا دینے والی گرمی میںا نٹارکٹیکا کی سردی کے مزے لینا چاہتے ہیں تو تیار ہو جائیے اس آئس کیفے میں جانے کیلئے جسے مکمل طور پر برف سے تیار کیا گیا ہے۔

ویتنام کے دار الحکومت ہنوئی میں کھولے گئے آئس کیفے میں موجود ہر شے مکمل طور پر برف سے بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے کیفے میں داخل ہونے کیلئے گرم کپڑے پہننے ضروری ہیں ورنہ ٹھنڈ لگنے کا خدشتہ ہوتا ہے۔

اس کیفے میں بیٹھنے اور کھانے پینے کے استعما ل کی اشیاء سے لیکر فرنیچر،فانوس،پردے اور حتیٰ کے مشروبات کے گلاس وغیرہ تک مکمل طور پر برف تراش کر تیا ر کیے گئے ہیں۔

منفی 10ڈگری کے قلفی جمانے والے ماحول کو انجوائے کرنے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کررہی ہے۔

تازہ ترین