• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سے ایک جلسے میں پہلی ملاقات ہوئی۔

اسے کریدنے کے لئے پوچھا،

’’سنا ہے کہ آپ کا ایک رکن اسمبلی سے افیئر چل رہا ہے؟‘‘

وہ چونک گئی۔

پھر سنبھل کر بولی، ’’نو کمنٹس۔‘‘

کئی ہفتوں بعد ایک محفل میں سامنا ہوا۔

دریافت کیا،

’’سنا ہے، آپ نے منگنی کر لی۔‘‘

جواب ملا، ’’نو کمنٹس۔‘‘

چند ماہ بعد اس کی شادی میں بن بلائے جاپہنچا۔

مولانا نے سوال کیا،

’کیا تمہیں ایک لاکھ حق مہر کے عوض یہ نکاح قبول ہے؟‘‘

لڑکی نے سر اٹھایا اور مجھے دیکھ کر گھبرا گئی۔

اس کے منہ سے نکلا، ’’نو کمنٹس!‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین