• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں اسلحہ گودام میں ہونے والے دھماکے سے 39شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا صوبے ادلب کے اسلحہ گودام میں ہوا جسے رہائشی عمارت میں بنادیا گیا تھاجبکہ دھماکے سے نزدیکی 2 عمارتیں بھی گر گئیں تھیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گرنے والی عمارتوں کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش جاری ہےتاہم دھماکے کا سبب معلوم نہیں ہوسکاہے۔

تازہ ترین