• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا،عید الاضحیٰ22اگست کو ہوگی

رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اورعید الاضحیٰ22اگست کو ہوگی۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔

اس موقع پر کمیٹی نے ذوالحج کے چاند نظر آنے کے حوالے سے شواہد کا جائزہ لیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند گزشتہ رات 2 بج کر59 منٹ پر پیدا ہوگیا تھا اور غروب آفتاب تک چاند کی عمر 28 گھنٹے 18منٹ تھی تاہم چاند غروب آفتاب کے بعد 56 منٹ تک افق پر نظر آتا رہا جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ اس طرح یکم ذوالحجہ 13 اگست بروز پیر کو ہوگی اور عید الا ضحیٰ بدھ 22 اگست کو منائے جائے گی۔

محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں منعقدہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے دیگر اراکین اور علماکرام بھی موجود تھے جنہوں نے اجلاس کے بعد ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ 

یاد رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند گزشتہ روز نظر آگیا تھا۔اورحج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 20 اگست کو جبکہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منگل 21 اگست کو ہوگی۔

تازہ ترین