• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر پر دفتری کام کی ٹینشن لینے والوں میں بیماریوں کا خطرہ

دفتر کے کام دفتر تک ہی محدود رکھیں تو بہتر ہے، کیونکہ ایک نئی تحقیق کے مطابق گھر پر بھی دفتری کام کی ٹینشن لینے والوں میں بہت سی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو دفتر کے کاموں کی فکر گھر پر کرتے ہے ان میں سردرد، تھکن، نیند نہ آنا، دل اور معدے کی بیماریوں کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

ورجینیا میں کی گئی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دفتری اوقات کار کے بعد بھی کام سے متعلقہ ای میلز اور میسیجز چیک کرتے ہیں، وہ نہ صرف اپنی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ اپنے اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں کو بھی الجھنوں میں مبتلا کرنے کا سبب بنتے ہیں اورایسے لوگوں سے صحت کے ساتھ قریبی رشتے بھی دور ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین