• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15ہویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا

عام انتخابات کے بعد انتقال اقتدار کے مراحل کا آغازآج ہورہا ہے، نو منتخب پندرہویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج 10 بجے صبح ہوگا، ارکان حلف اٹھائیں گے۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق کریں گے،15اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، نئے وزیراعظم کا انتخاب 16اگست کو ہو گا۔

ملک میں جمہوریت کا آج ایک اور اہم دن ہے جب پاکستان کی پندرہویں قومی اسمبلی کا اجلاس ہونے جارہا ہے، جس میں نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق کریں گے اور نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیں گے جس کے بعد ایوان کی کارروائی ختم ہو جائے گی۔

15اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکا انتخاب ہوگا، قومی اسمبلی ملک کے نئے منتخب وزیراعظم کا انتخاب 16اگست کو کرے گی۔

پاکستان کی پندرہویں قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10بجے ہو گا، جس میں نومنتخب اراکین کی حلف اٹھائیں گے،اس اسمبلی میں 134نئے ممبران منتخب ہو کر آئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری شیڈول کے مطابق اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 14اگست بروز منگل 12بجے تک سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 15اگست بروز بدھ کو کیا جائے گا، قومی اسمبلی ملک کے نئے منتخب وزیراعظم کا انتخاب 16اگست کو کرے گی۔

قومی اسمبلی میں اس وقت سب سے اوپر پاکستان تحریک انصاف ہے جس کے 158ارکان ایوان میں پہنچے ہیں لیکن دہری نشستوں والے ارکان کی جانب سے ایک ایک نشست چھوڑنے کے بعد تحریک انصاف کی نشستوں میں کمی آئے گی ۔

172نشستیں پوری کرنے کے لیے تحریک انصاف کو ایم کیو ایم پاکستان کی 7، مسلم لیگ ق کی 5، بلوچستان عوامی پارٹی کی 5اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی 4نشستوں کو ساتھ ملانا پڑے گا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نون کا نمبر 82پر پہنچ گیا ہے، پیپلزپارٹی کی نشستوں کی تعداد 52ہو گئی ہے، جبکہ متحدہ مجلس عمل 15نشستوں کے ساتھ ایوان میں موجود ہوگی۔

تازہ ترین