• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی اسمبلی میں 65خواتین نے ارکان اسمبلی کا حلف لے لیا

قومی اسمبلی میں 65خواتین ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا،ان میں57مخصوص نشستوں پر آئی ہیں جبکہ جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والی 8 خواتین نے بھی حلف اٹھالیا ہے۔

2018 کے عام انتخابات میں جنرل نشستوں پر8 خواتین براہ راست منتخب ہو کر ایوان زیریں کا حصہ بنیں۔ان میں سے 4 پہلے بھی رکن رہ چکی ہیں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شازیہ مری، شمس النساء، نفیسہ شاہ اور جی ڈی اے کی فہمیدہ مرزا شامل ہیں۔

چار خواتین پہلی بار عام انتخابات میں جیت کر قومی اسمبلی میں آئیں۔ ان میں مسلم لیگ ن کی مہناز عزیز، بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال، پاکستان تحریک انصاف کی زرتاج گل اور غلام بی بی بھروانہ شامل ہیں۔

مخصوص نشستوں پر منتخب57 خواتین نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا، ان میں پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی نے2002 سے اب تک لگاتار 4 بارجبکہ مسلم لیگ ن کی طاہرہ اورنگزیب، پیپلز پارٹی کی مہرین بھٹو اور ایم کیو ایم کی کشور زہرہ نے لگاتار تیسری بار بطور رکن حلف اٹھایا ہے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری، مریم اورنگزیب اور شائستہ پرویز نے لگاتار دوسری بارتاہم حنا ربانی کھر نے 2008 اور 2018 کے انتخابات میں مخصوص نشست پر منتخب ہو کر دوسری بار رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین