• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور میں مولانافضل الرحمٰن کیخلاف مقدمہ درج

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق انصاف لائرز فورم کے سٹی صدر کلیم اللہ کی جانب سے تھانہ کینٹ میں درخواست دی گئی جس میں بتایاگیاکہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ یوم آزادی ہم نہیں منائیں گے بلکہ چودہ اگست یوم احتجاج کے طورپرمنائیں گے بطور شہری میری دل آزاری ہوئی اورالزام علہیا نے غداری پرمبنی بیان دے کر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کامرتکب ہوا جس کوقرار واقعی سزادی جائے اور اس کیخلاف مقدمہ درج کیاجائے جس پر پولیس تھانہ کینٹ نے مولانافضل الرحمٰن کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
تازہ ترین