• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی‘بکتر بند گاڑی میں لایا گیا

اسلام آباد(اے پی پی)احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف دائر العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت 15اگست تک ملتوی کردی۔ پیر کو احتساب عدالت نمبر2کے جج ارشد ملک نے ریفرنس کی سماعت کی ۔اس موقع پر سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے بکتر بند گاڑی میں لا کر پیش کیا گیا ۔ سماعت کے موقع پر استغاثہ کے گواہ واجد ضیاءبھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ملزم اور گواہ کی حاضری کے بعد عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت15اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم محمد نواز شریف او ر مقدمہ کے تفتیشی افسر محبوب عالم کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔ پیشی کے وقت جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔کیس کی سماعت کے دوران میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینٹرپرویز رشید اور بیرسٹر ظفر اللہ کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت دی گئی ۔ سابق وزیر اعظم محمدنوازشریف کی پیشی کی وقت لیگی کارکن بھی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود تھے۔

تازہ ترین