• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے اسمبلی میں حلف اس لئے اٹھایا ہے کیوں کہ جمہوریت ہی جدوجہد کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بہت ہو چکا، ضمیر کی خرید و فروخت کی منڈیاں اب بند ہونی چاہئیں، کاش آج ہم جشنِ آزادی کے ساتھ ساتھ شفاف الیکشن کے انعقاد کا جشن بھی منا رہے ہوتے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مسلم لیگ ن محمدشہباز شریف نے لیگی لیڈروں اور کارکنوں کےہمراہ قومی پرچم لہرایا اور ملک و قوم کیلئے خوشحالی کی لئے دعا کی۔

اپنے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوئے ہوتے تو آج پورا ملک دہری خوشیاں منا رہا ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اراکین کی خریدو فروخت کی منڈیاں اب بند ہونی چاہئیں، پنجاب میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت ہے، وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کے انتخاب میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دکھ کی بات ہےکہ 71سال بعد آج بھی ہم منزل کی تلاش میں ہیں اور آج بھی جمہوریت کی کشتی بھنور سے نہیں نکل سکی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے تمام ارکان اسمبلی میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ، آج کے دن ہمیں خرید و فروخت کے مکروہ دھندے سے توبہ کرنی چاہیے، ہم قومی و صوبائی سطح پر پنجاب میں آج بھی سب سے بڑی پارٹی ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے انہوں نے پرچم کشائی کے بعد بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

تازہ ترین